بلوچستان کا نیا وزیراعلی کون ہوگا؟ مسلم لیگیوں کے خفیہ مقامات پر اہم اجلاس

0

بلوچستان کا نیا وزیراعلی کون ہوگا بدھ کے روز مسلم لیگیوں کے خفیہ مقامات پر اہم اجلاس منعقد ہوتے رہے اب تک کسی بھی مسلم لیگی رکن صوبائی اسمبلی کے نام پر وزاراعت اعلی کے منصب کیلئے فیصلہ نہیں ہوسکا اب تک سابقہ وزیرداخلہ اور رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) میر سرفراز بگٹی ،سابق نگراں وزیراعلی اور مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح بھوتانی ،سابقہ ڈپٹی اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی عبدالقدوس بزنجواور سابقہ اسپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی کے ناموں میں سے ایک نام کی منظوری دی جائے گی میر جان محمد جمالی سینیٹ کے انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ناراض ہے انہوں نے اپنے نجی ٹی سے بات چیت میں واضح کیاہے کہ بلوچستان کا آئندہ کا نیا وزیراعلی نواز شریف کا نہیں ہوگا بلکہ ہماری مرضی کا ہوگا کیونکہ ہمیں پہلی بار صوبائی خودمختیاری ملی ہے اور ہم اسکا صحیح استعمال کرینگے اور ہم اپنے فیصلے خود کرینگے اور کسی کا دباؤ قبول نہیں کرینگے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.