کوئٹہ: نیب کے نوٹس نے قومی خزانے کو کروڑوں کے نقصان سے بچا لیا

0

نیب کے نوٹس نے قومی خزانے کو کروڑوں کے نقصان سے بچا لیا، کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے معاہدے کو غیر قانونی تسلیم کرتے ہوئے قیمتی سرکاری اراضی کی لیز کا معاہدہ کینسل کر دیا، عتیق اور ہارون پلازہ کے مالکان کو معاہدے کی تنسیخ کا حکم نامہ جاری۔

 

قومی احتساب بیورو بلوچستان کے نوٹس نے قومی خزانے کو کروڑوں کے نقصان سے بچا لیا، کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ن کے اعلیٰ حکام نے اراضی کے معاہدے کو غیر قانونی تسلیم کرتے ہوئے قیمتی سرکاری اراضی کی لیز کا معاہدہ کینسل کر دیا، مئیر کوئٹہ نے شہر کے وسط میں واقع عتیق اور ہارون پلازہ کے مالکان کو اراضی کی لیز کے معاہدے کی تنسیخ کا حکم نامہ جاری کر دیا160

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614

ڈائر یکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان عرفان نعیم منگی نے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے شہر کے وسط میں واقع انتہائی قیمتی سرکاری زمین کو کوڑیوں کے بھاؤ لیز پر دینے کا نوٹس لیتے ہوئے چند دن قبل ہارون اور عتیق پلازہ کی اراضی کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے کارپوریشن کے سابقہ ذمہ داران کی غلطی ماننے اور معاملے کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے متنازعہ زمین کی لیز کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں کوڑیوں کے بھاؤ دی گئی دیگر سرکاری اراضی کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں اس طرح کی مزید اراضی سامنے آنے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق جو بھی کرپشن کی اس گنگا میں ہاتھ دھونے کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ذرائع کے مطابق160 نیب نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں پلازوں کے مالکان اور دیگر حکام کو شامل تفتیش کیا جائے گا160۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.