عدالت عالیہ بلوچستان نے سال 2017 میں 6158 مقدمات میں سے 5094 مقدمات نمٹا دئیے

0

عدالت عالیہ بلوچستان نے سال 2017کے اعداد و شمار جاری کردئیے جنوری 2017ء میں عدالت عالیہ بلوچستان بشمول سرکٹ بینچ سبی اور سرکٹ بینچ تربت میں مقدمات کی تعداد 6158تھی عدالت عالیہ بلوچستان نے کل 5094مقدمات نمٹائے رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2017ء کے دوران عدالت عالیہ بلوچستان میں کل 4966مقدمات دائر ہوئے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

عدالت نے جنوری 2017ء سے 31دسمبر 2017ء تک عدالت عالیہ بلوچستان نے کل 5094مقدمات نمٹااس وقت عدالت عالیہ بلوچستان بشمول سرکٹ بینچ سبی اور سرکٹ بینچ تربت میں کل 6030مقدمات زیرسماعت ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2017ء میں بلوچستان کی ماتحت عدالتوں میں کل مقدمات کی تعداد 12995تھی سال 2017ء کے دوران بلوچستان کی ماتحت عدالتوں میں کل 48863 مقدمات دائر ہوئے

جبکہ جنوری 2017ء سے 31دسمبر 2017ء تک بلوچستان کی ماتحت عدالتوں میں کل 49032مقدمات کے فیصلے ہوئے اوراس وقت بلوچستان عدالتوں میں کل 12826مقدمات زیرسماعت ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.