کوئٹہ ویب ڈیسک
پشتون قومی جر گے کے کنو نیئروسابق صوبائی وزیر نواب ایاز جو گیزئی نے کہا کہ بلوچستان کی نئے حکومت دوسے تین ہفتے کی مہمان ہو گی نئے وزیراعلیٰ بلوچستان اسمبلی کو تحلیل کر دے گا صوبے میں کرپشن کا مسئلہ تھا تو بیٹھ کر بات کر نا چا ہئے تھی کرپشن کا یہ مطلب نہیں کہ حکومت کے خلاف سازش ہو اور منتخب صوبائی حکومت کو غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے ہٹایا جائے .
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نواب ایاز جوگیزئی نے کہا کہ سابقہ حکومت نے عوامی مسائل پر توجہ دیں صوبے میں کرپشن کا مسئلہ تھا تو بیٹھ کر بات کرنا چا ہے تھی مگر کرپشن کو جواز بنا کر حکومت ختم کرنا کونسا جمہوری طریقہ ہے ہمیں افسوس ہوا کہ جو جمہوریت کی باتیں کر تے تھے وہی جماعتیں غیر آئینی اقدام کے راہ پر گامزن ہو گئے
انہوں نے کہا کہ کرپشن کا یہ مطلب نہیں کہ حکومت کے خلاف سازش کی جائے نئے وزیراعلیٰ بلوچستان اسمبلی کو تحلیل کرے گی بلوچستان کی نئے حکومت دو سے تین ہفتے کی مہمان ہو گی بلوچستان حکومت نے سی پیک کا آغاز کیا مگر جن قوتوں نے ایسا کام کیا وہ کبھی بھی ملک اور صوبے کی ترقی نہیں چاہتے بلوچستان حکومت کو کام کرنے نہیں دیا گیا تمام صوبوں میں کرپشن جاری ہے بلوچستان کو اس لئے جواز بنایا گیا کہ یہاں جمہوری قوتوں کی بجائے غیر جمہوری قوتوں کا اثرو سوخ زیادہ ہے اور اسمبلی اراکین کو فون کر کے دھمکیاں دی گئی کیا یہ جمہوری طریقہ ہے یہی جمہوری طریقہ ہے تو پھر ہمیں یہ طریقہ نہیں اپنایا چا ہئے ۔