نیاز شہزاد یوسفزئی کی رپورٹ
ٓٓحب
بلوچ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے نوابزادہ گزین مری نے کہا ہے چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کے قائل نہیں ہوں باہر بیٹھے آزادی پسند وں سے نہ میرا کوئی تعلق اور نہ تھا کہ نواب ثنائ اللہ زہری نے مستعفی نہیں ہوئے اسے نکا لاجلاوطنی قانون سے بھاگنے کے لئے نہیں بلکہ لاقانونیت سے بچنے کے لئے اختیار کیا تھا،
میں نے ڈیل وردی یا کسی اور سے نہیں بلکہ یہاں کے جھونپڑیوں میں رہنے والے عوام سے ڈیل کرکے وطن واپس آنےکا فیصلہ کیا انھوں نے کہاکہ میرے خلاف مقدمات دائر کیئے گئے جن کا عدالتوں میں سامنا کر رہا ہوں قبیلے اور حلقے کے عوام سے مشاورت کے بعد سیاست میں قدم رکھونگا، کسی سیاسی جماعت میں جانے کا تا حال فیصلہ نہیں تاہم اس سلسلے میں قبیلے سے فیصلہ. گیا
ان خیا لات کا اظہار انہوں ساکران میں واقع شاہ ذین مری فارم میں مری قبیلے افراد کی جانب دئیے گئے استقبا لیئے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مری قبیلے کےسرکردہ شخصیات حاجی امین مری ،حاجی رحیم مری ودیگر موجود تھے نوابزادہ گزین مری نے کہا کہ وہ اقتدار عوام کی ووٹ کی طاقت سے حاصل کرنے کے قائل ہے اور کسی کے کندھوں بیٹھ کر اقتدار کی حاصل کرنے ہر یقین نہیں رکھتے
انہوں نے کہا کہ میرا کوئی پروگرام نہیں ہے میں عوام کی خدمت کرناچاہتا ہوں مجھے الیکشن میں حصہ لینا ہے یا نہین اسکا فیصلہ عوام کریں گے اور یہ ڈیل ان جھونپڑیوں میں رہنے والے عوام سے ہوئی ہے کسی وردی والے سے نہیں ہوئی ہےانہوں نے کہا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن والے صرف خوش آمدید کے لئے تھے دعوت کسی نہیں دیا تھاانہوں نے کہا کہ بندقین اٹھاکر پہاڑوں پر جانے سے کو ئی قوم پرست نہیں بن سکتا قومی پرستی کی تعریف اور تقاضا یہ ہے اپنے قوم کو تعلیم دو اور شعور ی طورپر بیدارکریں اور ان بنیادی مسائل پر توجہ لیکن جو بھی قوم پرست اقتدار میں آئے کسی عوام کی بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دیا
انہوں نے کہا کہ وفاق اربوں روپے فنڈز بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کی شکل اور یا کسی اور مد میں دے رہا ہے لیکن انھیں اپنے عوام ترقی اور فلاح و بہبود پر خرچ نہیں کیا جارہاہے بلکہ کرپشن اور اقرباپروری کی نذر ہوجاتی ہے یا کولیپس ہوجاتے ہیں اور وفاق کو قصور وار ٹھہر ایا جاتا ہے کہ بلوچستان کی ترقی رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے انہوں نے جلاوطنی ختم کر کے وطن واپسی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں اگر ڈیل بھی ہوئی تو اپنے ان عوام سے ہوئی جو جونپڑیوں میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی ووٹ کی طاقت پر یقین ہے جو دوسروں کے کندھے کے ذریعے اقتدار میں آتے اور ریموٹ کنٹرول پر چلتے ہیں
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کسی قوم قبیلے کی نہیں یہ سب کا ہے میں قانون سے فرار نہیں ہورہا ہے بلکہ لاقانونیت سے بچنا چاہتا ہوں مجھ پر جسٹس نواز مری کے شہادت کے کیسز ہے اور ان کیسز سامنا کرنے آیا ہوں باہر والے بیٹھنے والے آئے اگر ان کیسز سامنا کرے انھیں کس نے روکا یہ ملک سب ہے انہوں نے سی پیک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے جب 91 فیصد چائنا اور 7 فیصد پنجاب کا فائدہ اٹھارہا ہے اور علاقہ بلوچستان ہے تحفظات ضرور ہونگے میں باہر بیٹھے آزادی پسند وں سے میرا کوئی تعلق نہیں میں اپنے والد کا فرمان بردار رہا جس راستے پر وہ چل رہے تھے میں سر خم کرکے چھپ بیٹھا تھا
انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی تک قبائلی خول سے باہر نہیں آئے ہیں سیا ست قدم رکھنے کا فیصلہ عوام اور حلقے کی لوگوں کی عدالت میں ان سے مشاورت کے بغیر یہ قدم آگے نہیں بڑھ سکتے الیکشن میں حصہ لینا بھی انھیں کی اختیار میں ہے اگر گرین سگنل دیں گے تو بالکل حصہ لوں گا تاہم عوام ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آنا …