ڈیرہ بگٹی سانحہ قصور کے خلاف سوئی میں سماجی تنظمیوں کے زیراہتمام احتجاجی ریلی مظاہرہ

0

ڈیر بگٹی سے امام بگٹی

ڈیرہ بگٹی سانحہ قصور کے خلاف سوئی میں سماجی تنظمیوں کے زیراہتمام احتجاجی ریلی مظاہرہ
ریلی غوثوں ہوٹل سے اللہ والی چوک تک نکال لی گئی سانحہ قصور میں ملوث درندے کو فوری پھانسی دیا جائے شاہ مراد کلپر بگٹی

,قصور میں معصوم زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے اور مظاہرین پر پنجاب پولیس کی فائرنگ اور پنجاب حکومت اور رانا ثنا الله کے خلاف بگٹی قبائل اور سول سوسائٹی کی جانب سے ا ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ریلی غوثو ہوٹل سوئی سے شروع ہو کر الله والی چوک سوئی پر اختتام ہوئی

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,518

ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل ، اور مظاہرین پر پنجاب پولیس کی فائرنگ اور پنجاب حکومت کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شاہ مراد کلپر بگٹی حاجی برکت علی بگٹی نواب دین کلپر بگٹی دیگر مقررین نے کہا کہ ہم بگٹی قبائل اور اہلیان سوئی معصوم زینب کے ساتھ اندوہناک واقعے کی مذمت کرتے ہیں

 

انہوں نے کہا کہ معصوم زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے اور مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ اور پنجاب حکومت اپنی نااہلی کو تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر استعفیٰ دیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.