بلوچستان کے نامزد وزیر اعلی کے حالات زندگی

0

ویب ڈیسک

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

مسلم لیگ (ق) کے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو جنہیں آج باضابطہ طور پر 16ویں قائد ایوان کے لئے نامزدکر دیا گیا ہے نے یکم جنوری 1974کو اپنے آبائی گائوں شاندی جھائو تحصیل آوران میں میر عبدالمجید بزنجو کے گھر میں آنکھ کھولی جوپیشے کے اعتبار سےزمین دار وسیاست دان تھے میر عبدالمجید بزنجو ڈپٹی سپیکر،وزیر اور کئی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے تھے،میر عبد القدوس بزنجو نے ابتدائی تعلیم آواران سے حاصل کی جبکہ جامعہ بلوچستان سے انگریزی میں ماسڑز کیا وہ 2002میں پہلی مرتبہ پی بی 41 آواران سےرکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور2002سے2007تک وزیر لائیوسٹاک رہے پھر 2013 کے انتخابات میں بھی رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور2013 سے 2015 تک ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر فرائض انجام دئیے ۔قدوس بزنجو سابق وزیر اعلی پر عدم اعتماد تحریک کے محرک بھی ہیں۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.