بلوچستان ،سیاسی رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لینے پربی این پی کی تشویش

چاغی نیوز ڈیسک

ضلع چاغی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال

اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر ایم این اے حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی سمیت دیگر سیاسی رہنماوٴں کی سیکیورٹی واپس لینا تشویشناک ہے

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

ضلعی انتظامیہ امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے آئے روز نوکنڈی، بْگ اور دیگر کاروباری گزرگاہوں پر مسافروں کو لوٹا جاتا ہے لیکن ملزمان گرفتار نہیں ہوتے.

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے سیاسی بنیادوں پر رخشان ڈویژن کے ایم این اے حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی سمیت سابق وفاقی و صوبائی وزراء اور نامور سیاسی رہنماوٴں کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکار واپس لے لیے ہیں جور ناقابل قبول امر ہے.

ضلع چاغی میں لوکل سرٹیفکیٹس کی اجراء میں تعطل کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ کے حکام عوام کے مسائل حل کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں جو کسی طرح نیک شگون نہیں. انہوں نے اعلان کیا کہ اگر سیاسی رہنماوٴں کی سیکیورٹی واپس اور امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں کیا گیا تو بی این پی شدید احتجاج کرے گی.

بلوچستان نیشنل پارٹی چاغی کے ضلعی صدر میر محمد غوث بلوچ، ضلعی سینئر نائب صدر محمد اقبال ریکی، قائمقام ضلعی جنرل سیکرٹری مصطفی کمال، تحصیل صدر ادریس بلوچ، تحصیل جنرل سیکرٹری میر ابراہیم ریکی، ضلعی پروفیشنل سیکرٹری عمران سنجرانی، ہیومن رائٹس سیکرٹری ابراہیم مینگل، سابق تحصیل صدر میر یار محمد مینگل ودیگر نے دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.