عوامی فنڈزمیں خورد بْرد لوگوں کا خون چوسنے کے مترادف ہے،میر محمد عارف محمد حسنی

چاغی نیوز ڈیسک
پولیو سے بچاوٴ کی قطروں کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈا

بے بنیاد ہے اس بیماری سے جنگ لڑنا معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری بنتی ہے

عوامی نمائندے عوام کو جوابدہ ہونے چاہئیں عوامی فنڈزمیں خورد بْرد لوگوں کا خون چوسنے کے مترادف ہے. چاغی کی ترقی کے لیے اب تک 60 کروڑ روپے فنڈز منظور ہوچکے ہیں

صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی کا دالبندین میں یونیسف کے تعاون سے پولیو کنٹرول روم ضلع چاغی کے زیر اہتمام پولیو ایڈوکیسی اجلاس سے خطاب

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چاغی ڈاکٹر امداد بلوچ، یونیسف کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن سپورٹ آفیسر تاج محمد بلوچ، نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء طارق بلوچ، جییوآئی(ف) کے رہنماء شیخ مولوی عبدالکریم، تحریک منہاج القرآن کے رہنماء حاجی نور محمد نوتیزئی، دالبندین پریس کلب کے صدر علی رضا رند ودیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا.

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے اپنے خطاب میں والدین سمیت معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ بچوں اور بچیوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے ضرور پلائیں اور 21 جنوری کو شروع ہونے والے پولیو کے خلاف تین روزہ قومی مہم کو کامیاب بنائیں

حکومت پولیو وائرس کی خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جائے گا. انہوں نے اپنی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ منظور شدہ فنڈز کے تحت ضلع چاغی میں فراہمی آب، صحت کے سہولیات، تعلیمی اداروں کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر اور شجرکاری کے شعبوں میں وسیع پیمانے پر کام کیا جائے گا

چاغی میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی 2018 کے بعد آنے والی تبدیلی کا سب سے واضح مثال اداروں کی بہتر کارکردگی ہے

جن اداروں کو اکثر لوگ جانتے تک نہیں تھے انھیں بھی فعال کردیا گیا ہے ایم ایم ڈی کے 6 خراب بلڈوزر مرمت کرکے فعال کر دیئے گئے جبکہ 3 مزید بلڈورز خریدے جائیں گے تاکہ زرعی اور حفاظتی بندات کی تعمیر و مرمت آسانی سے ہوسکے.

دریں اثناء انہوں نے پرنس فہد اسپتال دالبندین،محکمہ حیوانات کے اسپتال، زیر تعمیر سرکٹ ہاوٴس اور نادرا کے دفاتر کا دورہ کیا جہاں انھیں مذکورہ اداروں کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی گئی.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.