بلوچستان وومن پارلیمنٹرینز کاکس کی چیئرپرسن شکیلہ نوید دہوار کی سیکرٹری بلوچستان اسمبلی اور یو این ڈی پی کے نمائندگان سے ملاقات میں وومن پارلیمنٹرینز کاکس کے قوانین سے متعلق طریقہ کار وضح کرنے اور بلوچستا ن اسمبلی کے اسٹریٹجک پلان اور دیگر امورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا
سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے وومن پارلیمنٹرینز کاکس کی چیئرپرسن کو تجویز دی کہ وہ قوانین سے متعلق قانونی معاونت کیلئے دو خواتین وکلاء کو بطور اعزازی ممبر نامزد کریں تاکہ وہ قوانین میں ترامیم کیلئے اپنی تجاویز دے سکیں
وومن پارلیمنٹرینز کاکس کا آئندہ اجلاس 14 جنوری بلوچستان اسمبلی میں وومن پارلیمنٹرینز کاکس دفتر میں منعقدہ ہوگا
جس میں چیئرپرسن کو دیگر صوبوں میں وومن پارلیمنٹرینز کاکس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اجلاس میں دیگر صوبوں کے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق قوانین کا ازسرنو جائزہ لیا جائیگا