بلوچستان،محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری

مانیٹرنگ ڈیسک

بھرتیاں ضلعی سطح پر کی جائیں گی

جس کے لئے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,921

بلوچستان کے صوبائی کابینہ نے محکمہ تعلیم میں 9سے 15گریڈ کے ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی کی پالیسی میں ترمیم اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتی کی پالیسی کی بھی اصولی طور پر منظوری دی،

اجلاس کو بتایا گیا کہ 9سے 15گریڈ کے ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو بذریعہ ٹیسٹنگ سروس لئے جائیں گے اور یہ بھرتیاں ضلعی سطح پر کی جائیں گی

جس کے لئے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر کریں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن (میل اینڈ فیمیل) اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کمیٹی کے ممبر ہوں گے کمیٹی امیدواروں کی میرٹ لسٹ مرتب کرے گی اور حکومتی پالیسی کے تحت متعلقہ گاؤں اور یونین کونسل کی سطح کی خالی اسامیوں پر مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے طریقہ کار کے حوالے سے اراکین کابینہ نے مختلف تجاویز پیش کیں اور محکمہ تعلیم کو ان قابل عمل تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنانے کی ہدایت کی گئی، کابینہ نے دیگر محکموں میں بھی ضلعی سطح پر اسی طریقہ کار کے مطابق بھرتیاں کرنے سے اتفاق کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.