بلوچستان،حادثات میں فوری طبی امداد کی فراہمی ،قومی شاہراہوں پر ٹراماسینٹر ز بنانے کافیصلہ

مانیٹرنگ ڈیسک
صوبائی کابینہ نے قومی شاہراہوں پر

واقع بنیادی مراکز صحت کو ضروری سہولتوں سے آراستہ کرکے انہیں ٹراما سینٹر بنانے اور 1122ایمرجنسی سروس کا درجہ دینے کی منظوری دے دی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

پیپلز پرائمری ہیلتھ انیشیٹیو (پی پی ایچ آئی) کو اس حوالے سے فوری طور پراقدامات کے آغاز کی ہدایت کی گئی

جن میں ڈاکٹروں کی کنٹریکٹ پر تعیناتی، ضروری اسٹاف کی بھرتی اور تربیت اور ایمبولینس سمیت دیگر ضروری طبی آلات کی دستیابی شامل ہیں تاکہ اس اہم منصوبے کے لئے ضروری فنڈز فراہم کئے جاسکیں،

اس اقدام کامقصد قومی شاہراہوں پر ہونے والے حادثات کے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے ذریعہ قیمتی جانیں بچانا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.