بلوچستان ،مزید بورڈ بنانے ،لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز میں ترمیم کافیصلہ

0

مانیٹرنگ ڈیسک
صوبائی کابینہ نے صوبے میں ضرورت کے مطابق مزید

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے قیام کی منظوری بھی دیدی

دوردراز علاقوں کے طلباء اور طالبات کو ان کے اپنے علاقوں میں مڈل،میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے بورڈ کے امتحانات میں شرکت کی سہولت دستیاب ہوسکے

کابینہ نے ضلع پنجگور کی میونسپل کمیٹی چتکان خدابان کو میونسپل کارپوریشن اور یونین کونسل وشبودکو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کے علاوہ یونین کونسل جھل مگسی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کی منظوری دی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

بلوچستان لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2013کے رول 42میں ترمیم کی منظوری بھی دی، صوبائی کابینہ نے محکمہ کھیل اور امورنوجوانان کے لئے 8.18ملین روپے کی گرانٹ ان ایڈ دینے کی منظوری بھی دی صوبائی کابینہ نے پی ایس ڈی پی 2018-19میں شامل بعض جاری اسکیموں کے لئے اضافی فنڈ کے اجراء کی منظوری بھی دی تاہم کابینہ نے ان منصوبوں پر اپنے تحفظات بھی ریکارڈ کرائے

کابینہ نے سیکریٹری مواصلات کو ہدایت کی کہ طویل عرصہ سے جاری ان تمام منصوبوں جن کی تکمیل کے لئے اضافی فنڈز کا اجراء کیا جارہا ہے ، ان کے ایکسئن اور کنٹریکٹرز کو پابند کیا جائے کہ ان منصوبوں کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ ہو اور ان کے معیار کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے

کابینہ نے بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایکٹ 1994میں ترمیم کی منظوری بھی دی، جبکہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن بل 2018بھی منظور کیا گیا ، کابینہ نے بلوچستان پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز رجسٹریشن اینڈ پروموشن بل 2018کی منظوری بھی دی جس کے تحت نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا اختیار بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے صوبائی حکومت کو منتقل ہوجائے گا

صوبائی کابینہ نے محکمہ ماہی گیری کی جانب سے بلوچستان سی فشریز آرڈیننس 1971ء میں ترمیم کے لئے پیش کی گئی تجویز کو موخر کرتے ہوئے اسے مزید جامع بنانے کے لئے کابینہ کی سب کمیٹی کے حوالے کیا کمیٹی غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام اور ان میں ملوث ٹرالروں کے خلاف کاروائی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ صوبے کے ماہی گیروں کے لئے فشرمین ویلفیئر فنڈ/ٹرسٹ اور فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے قیام کے لئے ماہی گیروں کے نمائندوں کی مشاورت سے سفارشات بھی تیار کرے گی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت موجودہ حکومت کی صوبائی کابینہ کا ساتواں اجلاس ہوا مختلف امور پر غور کیا گیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.