دکی میں ایف سی بلوچستان کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ

ویب ڈیسک

ایف سی بلوچستان اور سماجی تنظیم ہیلپ کی مشترکہ تعاون سے دکی کے دور دراز اور پسماندہ علاقے بنی کوٹ سورو میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ماہر مردانہ اور لیڈی ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور فری ادویات فراہم کی گئی ۔

اس موقع پر 500 سے زائد مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں ادویات فراہم کی گئی ۔جبکہ سینکڑوں سولر ٹارچ بھی لوگوں میں تقسیم کی گئی۔فری میڈیکل کیمپ کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹس عامر مختیار کی نگرانی میں لگایا گیا۔

اس موقع پر تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تقریب سے سابق گورنر بلوچستان سردار گل محمد خان جوگیزئی ، کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹس کرنل عامر مختیار ، لیفٹینینٹ کرنل محمد عاقب ، ہیلپ بلوچستان کے صدر ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی اور ہیلپ پسماندہ علاقوں میں جاکر عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,921

انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن دکھی انسانیت کا خدمت کرنا ہے ہم ایف سی کیساتھ ملکر عوام کو اندھیروں سے نکالنے اور انکی ضروریات پوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔

تقریب میں ممتاز قبائلی رہنما سردار معصوم خان ترین ، ایس پی لورالائی نور محمد بڑیچ ، ایس پی دکی علی نواز بلوچ سمیت سیاسی سرکاری و قبائلی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز امیر محمد جوگیزئی ، علی خان ، لیڈی ڈاکٹرز ڈاکٹر صنوبر، ڈاکٹر نیلوفر ، ڈاکٹر ناذلی ناہید اور دیگر نے مریصون کا علاج معالجہ کیا۔کیمپ میں شامل ڈاکٹرز کے ٹیم کو ایف سی نے فل پروف سیکیورٹی دی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.