کوئٹہ ، ہنہ جھیل کی خوبصورتی ماند پڑ گئی

رپورٹ۔۔۔ عبدالکریم

عبدالرزاق تفریح کیلئے ہنہ جھیل کیلئے آیا ہے لیکن وہ جھیل کو خشک دیکھ کر افسردہ ہے عبدالرزاق کہتے ہیں میں اپنے دوستوں کے ساتھ فراغت میں اکثروقت ہنہ جھیل آکر گزارتا تھا

لیکن اب یہ جھیل گزشتہ تین سال سے خشک ہے اس پہلے جھیل پانی سے بھرا رہتا تھا لیکن طویل خشک سالی کی وجہ سے جھیل پانی کے بوند بوند کیلئے ترس رہاہے

بارشیں نہ ہونے کیساتھ جھیل میں پانی کی کمی کا زمہ دار عبدالرزاق لوگو ں کو بھی ٹھہراتے ہیں وہ کہتے ہیں اس میں ہمارا بھی قصور ہے ہم نے ماحول کا خیال نہیں رکھا ہم نے درختوں کو بیدردی سے کاٹ دیا جو موسمی تغیرات کا سبب بنا اور اس کا نتیجہ ہم خشک اور بے رونق جھیل کے صورت میں دیکھ رہے ہیں۔

ہنہ جھیل کوئٹہ شہر سے تقریباً دس کلومیٹر شمال میں سنگلاخ اور خوبصورت پہاڑوں کے درمیان واقع ایک پکنک پوائنٹ ہے جو1818ایکڑ رقبے پر محیط ہے اور اس میں 32کروڑ 20لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

لیکن اب یہ جھیل بلوچستان میں طویل خشک سالی کی وجہ سے پہاڑوں کے درمیان موجود ایک صحرا کا منظر پیش کررہا ہے.

یاد رہے اس قبل بھی 2000سے 2004 تک صوبے میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ہنہ جھیل خشک ہوا تھا

اب ایک بار پھر گزشتہ دو سال سے جھیل خشک سالی کی وجہ پانی کیلئے ترس رہا ہے، جس کی وجہ جھیل کی خوبصورتی متاثر ہوء ہیں ? یاد رہے

ہنہ جھیل دیکھنے کیلئے نہ صرف کوئٹہ سے بلکہ دیگر علاقوں سے سیاح لوگ آتے ہیں جھیل میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں نے ہنہ جھیل کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.