لاہور : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلے کا پہلا میدان آج سجے گا، خالی اسٹیڈیم میں چھکے، چوکوں اور وکٹوں کی خوب گونج پڑے گی، جیت سے برتری کے عزم نے سب کو پرجوش کر دیا۔
انتظار کی گھڑیاں ختم، زندہ دلان کے شہر لاہور میں کرکٹ کی بہار آ گئی، پاک افریقہ پہلا ٹی 20 میچ آج ہو گا۔ قذافی سٹیڈیم میں شام 6 بجے میچ شیڈول ہے، سیریز میں برتری کیلئے عزم بلند، کھلاڑی پرجوش ہیں۔
دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل، پلان بھی فائنل کر لئے۔ چھکے چوکوں کی بہار، لگاتار وکٹیں گرنے کے سنسنی خیز مناظر دیکھنے کیلئے شائقین بھی بے قرار ہیں۔
ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب ہو گئی، ٹرافی کے لشکاروں نے کپتانوں اور کھلاڑیوں کو پرجوش کر دیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی 20 میچ ہفتے اور اتوار کو کھیلا جائے گا۔