صومالیہ میں فوجی اڈے پر حملہ، نماز پڑھتے ہوئے 5 فوجی ہلاک، یو اے ای کے اہلکار بھی شامل

0

افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں 10 فروری کو ایک  فوجی اڈے پر ہوئے حملے میں کم از کم پانچ فوجی ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی مسلح افواج کے تین ارکان اور ایک بحرینی افسر اس حملے میں مارے گئے ہیں، وہ لوگ صومالی مسلح افواج کو تربیت دینے کے لیے وہاں موجود تھے۔

یو اے ای کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس حملے میں کچھ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حملے سے متعلق مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں، اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے اور صورتحال کا تعین کرنے کے لیے صومالی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

ایک افسر نے رائٹرز کو بتایا کہ حملہ آور ایک نیا تربیت یافتہ صومالی فوجی تھا جسے متحدہ عرب امارات کے زیر انتظام گورڈن نامی فوجی اڈے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

اس افسر نے بتایا کہ فوجی نے اماراتی ٹرینرز اور صومالی فوج کے اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ نماز پڑھ رہے تھے، اور اس حملے میں  چار اہلکار زخمی جب کہ 5  فوجی ہلاک ہوگئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.