صدر زرداری کا سائنس میں خواتین کے عالمی دن پر پیغام

اسلام آباد، 11 فروری 2026: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستانی خواتین کی صلاحیت، عزم اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ خواتین سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور پاکستان CEDAW کے تحت تعلیم اور سائنسی قیادت میں برابری کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جامعات میں خواتین طلبہ کا تناسب پچاس فیصد سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ پاکستانی خواتین انجینئرنگ، طب، کمپیوٹنگ اور بایوٹیکنالوجی میں تحقیق کی قیادت کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,065

صدر زرداری نے کہا کہ COMSTECH کے تحت مسلم دنیا میں سائنسی تعاون میں خواتین مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے نرگس ماولوالا، تسنیم زہرا حسین اور مہیرہ عبدالغنی کی کامیابیوں کو قومی فخر قرار دیا۔

صدرِ مملکت کے مطابق خواتین کی سائنسی پیش رفت سے صحت، ماحول اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نمایاں بہتری ممکن ہے اور پاکستانی خواتین ملک کے سائنسی مستقبل کو آگے بڑھا رہی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.