زیارت میں برفباری کے باعث معطل ہونے والا راستہ بحال

گریڈر چلا کر نمک کا چھڑکاؤ کر کے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کلئیر کر دیا ہے

0

زیارت میں برفباری کے باعث معطل ہونے والا راستہ بحال ہوگیا ہے۔

لیویز فورس کی مسلسل محنت کے باعث روڈ کلئیر کردیا ہے اور ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ الرٹ ہے

اسسٹنٹ کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ کے مطابق ڈپٹی کمشنر زیارت کے خصوصی ہدایت پر زیارت لیویز فورس نے کوتل کے مقام پر برف میں پھنسے مسافروں کو ریسکو کر لیا ہے

اور رات کو روڈ پر گریڈر چلا کر نمک کا چھڑکاؤ کر کے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کلئیر کر دیا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.