صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح ناصر، ایڈیشنل آئی جی پولیس سلمان چوہدری،ڈی جی لیویز ،ڈی آئی جی پولیس عظیم شہاب لٹری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی پولیس نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی گئی۔
اجلاس کے شرکاء کو صوبے میں امن و امان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 2 روز میں اب تک صوبےمیں دہشتگردی کے 4 واقعات ہوئے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا زیادہ تر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا گیا ۔
پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردی کے درجنوں منصوبوں کو ناکام بنایا گیا ۔
اہلکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کیلئے مزید متحرک کردار ادا کرے۔ وزیر داخلہ
صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر داخلہ
اجلاس میں یوم علی کی مناسبت سے فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات۔ وزیر داخلہ
پولیس اہلکاروں کو دہشت گرد حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے تمام ضروری اور جدید آلات فراہم کئے جائیں۔ وزیر داخلہ
یوم علی کی شہادت کی مناسبت سے جلوس کو فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات۔ وزیر داخلہ