پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کا خواب پورا کرنے کیلئے ڈٹ گیا

لاہور  پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کا خواب پورا کرنے کیلئے ڈٹ گیا۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے

سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوگا یہ ہمارا دوٹوک موقف ہے، ایشیائی ایونٹ کا جو فیصلہ ہوا اس کے اثرات ورلڈ کپ پر بھی پڑیں گے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہماری طرف سے یہ ریڈ لائن ہے، بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے یا تیسرے ملک میں کھیلے، اگر بھارت نے اپنے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے تو یہی ہائبرڈ ماڈل ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے بھی لاگو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت جانے سے انکار پر پاکستان کے آئی سی سی سے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ باہمی میچ سے بھاری کمائی ہوتی ہے، ایشیا کپ سے دستبردار ہونے پر ہمیں ایک ارب کا نقصان ہو گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پہلے ہمارا آئی سی سی کے پیسوں پر انحصار تھا، وہاں سے رقم آتی تو کام چلتا تھا، اب حالات مختلف ہیں،ہم پاکستان سپر لیگ سے اتنے پیسے کما لیتے ہیں کہ اس کا ازالہ کر سکیں،2 ، 3ملین ڈالر کا نقصان اٹھالیں گے۔انھوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ حکومتی انکار پر ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہا ہے، بی سی سی آئی سے کہہ دیا کہ حکومت اگر پاکستان جا کر کھیلنے سے منع کر رہی ہے تو تحریری ثبوت دیں، ہماری حکومت اور عوام ہمارے اس موقف کی تائید کرتی ہے کہ آپ نہیں آتے تو ہم وہاں کیسے جائیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیا کپ کا 80 فیصد ریونیو پاک بھارت میچ سے بنتا ہے، ہم نے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا، شیڈول بھی پیش کر دیا، تیسرے ملک کے اضافی اخراجات ایشین کرکٹ کونسل برداشت کرے گی۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.