کوہلو: قبائلی عمائدین کا بھارت کے خلاف مظاہرہ، بھارتی پرچم نذرآتش

پاکستان زندہ باد،افواج پاکستان زندہ باد اور بلوچستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے پورا شہر گونج اٹھا۔

0

کوہلو ( بلوچستان24 ویب ڈیسک)
بھارتی میڈیا پر بلوچستان کے خلاف منفی پروپیگنڈاپر کوہلو میں قبائلی عمائدین کی جانب سے شہید جسٹس محمد نواز چوک پر مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر شرکاء کی جانب سے انڈین پرچم کو پاؤں تلے روند کر نزر آتش کیا گیا مظاہرے میں قبائلی رہنما حاجی میر بہار خان مری،چیف آف بجارانی وڈیرہ شاہنواز مری،وڈیرہ بیورغ مری،وڈیرہ غازیخان پوادی،ایڈوکیٹ علی شیر زرکون،بلوچ خان شاہیجہ،صوبدار مری،وڈیرہ ضلع لوہارانی،یوتھ صدر مصری خان مری سمیت عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پرقبائلی رہنما حاجی میر بہار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈین میڈیا پر بلوچستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانی چاہتی ہے بلوچ قوم محب وطن پاکستان ہیں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے تیار ہیں ڈالروں کے عوض چند ایک نام نہاد جلا وطن غداروں کو خرید کر بلوچ قوم کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف عمل ہیں میں ان کو بتانا کو چاہتا ہوں کہ بلوچ قوم نے ان کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مسترد کردیا ہے بلوچ عوام محب وطن پاکستانی ہیں اور اپنے وطن عزیز کی خاطرخون کا آخر ی قطرہ بہانے کیلئے تیار ہیں انڈیا کی گیڈربھبکیوں سے بلوچ قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جاتے مودی مظلوم نہتے کشمیریوں پر ظلم بند کریں،بلوچ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں کرے گی بلوچستان کا بچہ بچہ مادر وطن کی خاطر اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہائے گے مودی سرکار بھوکھلاہٹ کا شکار ہے پاک فوج منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے پاک فوج نے ہمیشہ وطن عزیز کی بہتر انداز میں حفاظت کی ہے اور کررہی ہے دریں اثناء بھارتی پرچم کو نذر آتش کرکے بھارت مخالف اور مودی سرکار کے خلاف جبکہ پاکستان زندہ باد،افواج پاکستان زندہ باد اور بلوچستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے پورا شہر گونج اٹھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: