سعودی عرب کا خصوصی اقدامات کیساتھ حج کرانیکا اعلان

جدہ :   سعودی عرب نے رواں سال زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل خصوصی انتظامات کے ساتھ حج کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا۔ زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے ۔ محفوظ ماحول میں جملہ سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ حج کے کام انجام دیئے جاسکیں گے ۔ سعودی صحت ادارے زائرین کی صحت کے تحفظ کے ضامن اقدامات اور جملہ حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.