انسانیت کی خدمت زندہ معاشرے کی پہچان ہے : ثناءبلوچ

خاران : رکن صوبائی اسمبلی ثنابلوچ نے کہا کہ فلاحی اداروں کے قیام سے ہی معاشرے میں انسانیت کے جزبوں کو فروغ دیا جاسکتاہے انہوں خیالات کا اظہار انھوں نے فلاحی ادارہ اقرا بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ایمبولینس کے معائنہ کے دوران کیا اس موقع پر اقرا بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین طارق رفیق بلوچ نے ایمبولینس اور ادارے سے معتلق بریفنگ دی۔اس موقع پر ثنا بلوچ نے اقرا بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے فلاحی کاموں کو سہراتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت زندہ معاشروں کی پہچان ہے خدمت خلق اور انسانی فلاح و بہبود کا تصور تمام مذاہب میں بدرجہ اتم موجود ہے۔ جبکہ غیر مذہبی معاشروں اور انسانوں میں بھی یہ جذبہ پایا جاتا ہے۔

جس کی بے شمار مثالیں دنیا بھر آج بھی موجود ہیں۔ اسلام بھی ہمیں انسانی فلاح کا درس دیتا ہے کہ ایک انسان کی جان بچانا گویا ساری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے جبکہ ایک انسان کی جان لینا ساری انسانیت کی جان لینے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین ، عزیز و اقربا ، ہمسایوں ، بیواں، یتیموں ، مسکینوں، معذوروں اور آفت زدگان کے حقوق کو عملی طور پر بجا لانے، ان کی مدد کرنے اور ان کی آہوں اور سسکیوں کو مسکراہٹ میں بدلنے کی بھر پور تعلیمات اسلام میں احسن طریقے سے واضح کی گئی ہیں،۔خیرات ، زکو، صدقات، فطرانہ ، قرضہ حسنہ اور امداد وغیرہ اس کی بہترین مثالیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

انہوں نے اقرا بلڈ بینک کے چئیرمن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ خاران میں جتنے بھی فلاحی ادارے خدمت خلق میں کام کررہے ہیں وہ معاشرے کے غریب اور متوسط طبقے کے لیے بہترین وسیلہ ہیں مخیر حضرات کو چاہیے کہ ان اداروں کی مالی معاونت کے لیے آگے بڑھے اور ان اداروں کو فعال بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔تاکہ انسانیت کے جذبے اور خدمت خلق کی سوچ کو معاشرے میں مزید وسعت دے سکیں۔اس موقع پر واجد بلوچ۔ محمد عیسی محمد حسنی۔ غلام دستگیر مینگل طفیل نور سلطان زہری و دیگر بھی موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.