بجٹ اجلاس،بلوچستان اسمبلی کے تمام ممبران واسٹاف کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

اجلاس سے قبل اسمبلی سیکریٹریٹ/ ایم پی اے ہاسٹل کے افسران و اہلکاران کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے

0

بلوچستان24ویب ڈیسک

بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک پریس ریلیز میں اسمبلی سیکریٹریٹ اور ایم پی اے ہاسٹل کے تمام افسران و اہلکاران کو مطلع کیا گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس مورخہ 18 جون 2020 کو متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس سے قبل اسمبلی سیکریٹریٹ/ ایم پی اے ہاسٹل کے افسران و اہلکاران کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ صحت کا عملہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کے لیے سیکریٹریٹ ہذا میں مورخہ 15 اور 16 جون 2020 کو تشریف لائیں گے۔

لہذا مقررہ تاریخ کو تمام افسران و اہلکاران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا کرونا ٹیسٹ کرایا جا سکے نیز کرونا وائرس کا ٹیسٹ نہ کرنے والے افسران و اہلکاران کو بجٹ اجلاس میں غیر حاضر تصور کیا جائے گا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.