محکمہ اقلیتی امور بلوچستان بھر میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تعمیر و مرمت اور ان میں سہولیات کی فراہمی کے لئے بھر پور کام کر رہی ہے

نصیرآباد میں ہندو کمیونٹی کے لیے نئے ٹرانسفارمر منظور کروانے ہیں۔
ڈیرہ مرادجمالی میں نوجوانوں کی تفریق کے لیے اور شہید غفار کرکٹ گراونڈ کی تزائین و آرائش کے لیے وزیر اعلی سے خصوصی فنڈز لیں گے
شہید بینظیر بھٹو ڈسٹرکٹ پریس کلب نصیرآباد کی تزائین و آرائش کے لیے فنڈز جاری کریں گے

مندر و گرچہ گھروں کے علاوہ مساجد کی تزائین و آرائش اور وہاں پر موجود مسائل کو حل کریں گے

پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کا نصیرآباد کے سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو

کوئٹہ۔عبدالرزاق بنگلزئی۔رپورٹر روزنامہ مشرق کوئٹہ

پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور نوجوان سیاستدان سنجے کمار پنجوانی نے کہا ہے کہ
محکمہ اقلیتی امور بلوچستان بھر میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تعمیر و مرمت اور ان میں سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے ۔ بلوچستان بھر میں جہاں بھی مذہبی عبادت گاہوں کو مسائل درپیش ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے تاکہ لوگ آزادنہ طور پر اپنے مذہبی عبادت کرسکیں اور انھیں کوئی تکلیف نہ پہنچے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ کوئیٹہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو پریس کلب کے صدر عبدالرزاق بنگلزئی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ نصیر آباد میں اقلیتی کمیونٹی بڑی تعداد میں آباد ہے اور انھیں اس سخت گرمی میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے اس لئےان کی سہولت کے لئے نئے ٹرانسفارمر منظور کروائے ہیں ۔
سنجے کمار پنجوانی نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق ان کو درپیش مسائل اور ان کے حقوق کے لیے ٹھوس اور جامع اقدامات کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں نوجوانوں کی تفریح کے لیے اور شہید غفار سیال کرکٹ گراؤنڈ کی تزئین و آرائش کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے خصوصی فنڈز لیں گے ۔اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو پریس کلب کی تزئین و آرائش کے لئے فنڈز جاری کریں گے ۔

تا ہم ان کا کوئی نمائندہ تحریری طور پر مجھے ایک درخواست دے اور اس میں بتائے کہ کس قسم کا کام وہ چاہتے ہیں تاکہ اس کے مطابق وہ بجٹ منظور کروایا جا سکے ۔

 

انھوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان ہر ایک رکن صوبائی اسمبلی کو اچھی طرح سنتے ہیں اور ان کے حلقے کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرتے ہیں ۔

 

سنجے کمار پنجوانی نے کہا کہ اس مرتبہ ہم نے مندر و گرجہ گھروں کے علاؤہ مساجد کی تزئین و آرائش اور وہاں پر موجود مسائل کے حل کے لیے فنڈز رکھیں ہیں تمام ہر مذہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی عبادات کی ادائیگی میں کوئی دشواری پیش نہ ہو

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.