قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام اور مسافروں کی حفاظت کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی روزانہ چیکنگ بے حد ضروری ہے

0

کوئٹہ10اگست: سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچسان محمد حیات کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد کی نگرانی میں آر ٹی اے کوئٹہ عملہ، ٹریفک پولیس، نمائندہ موٹر وہیکل ایگزامنر کوئٹہ اور لیویز فورس متعلقہ تھانہ کے عملے کے ہمراہ طور ناصر پھاٹھک بلیلی روڈ قومی شاہراہ پرکوئٹہ سیاسلام آباد، لاہور، ژوب، پشین، چمن، زیارت، لورلائی اور دیگر علاقوں کی مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

 

اس موقع پر قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں سرچ لائٹس، فٹنس سرٹیفیکٹ، ڈرائیونگ لائسنس، اورلوڈنگ، روٹ پرمٹ اور ٹریکر ڈیوائس کا معائنہ کیا گیا۔ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر 42 مسافر بردار اور لوڈنگ گاڑیوں کا چالان کیا اور 17 گاڈیوں سے سرچ لائٹس اتار دئیے گئے اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام اور مسافروں کی حفاظت کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی روزانہ چیکنگ بے حد ضروری ہے۔ بیشتر حادثات میں ڈرائیوروں کی غفلت اور گاڈیوں کی فنٹنس اور کنڈیشن وجہ ہوتی ہیں

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

لہذا اس حوالے سے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچسان کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڈیوں کی فنٹنس اور مسافروں کی حفاظت کے لئے سخت ہدایات جاری کئے گئے ہیں کیونکہ قومی شاہراہوں پر بغیر فنٹنس سرٹیفکیٹ گاڈیوں کو چلانے اور تیز رفتاری حادثات کا سبب ہیں۔اس کے علاوہ حکومت بلوچسان کی جانب سے حادثات کی روک تھام کے حوالے سے تمام لانگ روٹ مسافر گاڑیوں میں ٹریکرز نصب کئے لیکن کئی کمپنیاں ٹریکرز کو آن نہیں کرتی جوکہ قانون کی خلاف ورزی ہیں لہذا ٹریکرز بند کرنے والی گاڈیوں کے مالکان اور کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ دوران سفر ٹریکر آن رکھیں۔

 

انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیاں آورلوڈنگ اور تیز رفتاری سے گریز کریں کیونکہ آپ کی ایک غلطی سے کئی انسانی جانیں ضیاں ہوسکتی ہیں۔دوسری جانب قومی شاہراہوں پر سرچ لائٹس لگانے اور اس کے استعمال کرنے سے حادثات رونما ہوسکتے ہیں لہذا سرچ لائٹس لگانے سے گریز کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.