رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید کے ہمراہ کلی علی خانزئی میں بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا
ژوب10اگست: رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید کے ہمراہ کلی علی خانزئی میں بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا، جہاں ژوب کے تعاون سے ایک نئے تعمیر شدہ ایم سی ایچ سنٹر (لیبر روم) کا افتتاح کیا۔ ایم سی ایچ سنٹر سہولت کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بڑھانا اور گاؤں میں مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانا ہے۔
افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او ژوب، محکمہ صحت کے مقامی حکام، کمیونٹی ممبران اور علاقے کے ممبران نے شرکت کی۔ اس طرح کی صحت سہولیات ژوب کے دور افتادہ علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے کہا کہ صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے اور شہری کا بنیادی حق ہے،
انہوں نے کہا کہ افسران عوام کی خدمت کے لئے ہیں اور شہریوں کو ان کی بنیادی ضروریات پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے ہسپتالوں میں ادویات و دیگر سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں انہوں نے ہدایت دی کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنائیں اور غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیں۔