ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ژوب اورنگزیب کاسی نے آج شہر میں ٹریفک مسائل اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ژوب لیویز کیو آر ایف کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا

0

ژوب10اگست: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ژوب اورنگزیب کاسی نے آج شہر میں ٹریفک مسائل اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ژوب لیویز کیو آر ایف کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ژوب نے شہر کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

تمام دکانداروں کو سختی سے وارننگ دی گئی کہ تین دن کے اندر تمام دکاندار اپنے دکانوں کے سامنے تجاوزات ختم کریں۔ تین دن کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ اس کے علاوہ مختلف ہوٹلوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور انہیں ضلعی انتظامیہ ژوب کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ پر عملدرآمد کرنے اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے بھی ہدایات دیئیاور کہا کہ ضلع انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہے گی کہ نرخ ناموں پر سختی سے عمل درامد کو یقینی بنایا جائے

 

ہم کسی صورت عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کے متعلق آگاہی حاصل کر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی انہوں نے سختی سے تنبیہ کیا کہ آئندہ کسی بھی دکاندار نے نرخ ناموں کی حدود سے تجاوز کر کے عوام سے اضافی پیسے بٹورنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.