ڈپٹی کمشنر اوستا محمد  جلیل احمد کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں واٹر سپلائی اسکیم گنداخہ کے تالابوں میں پانی کو اسٹور کرنے کے لئے بھاری مشینری سے واٹر کورس کی صفائی کا آغاز کر دیا ھے

0

استامحمد10 اگست: ڈپٹی کمشنر اوستا محمد  جلیل احمد کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں آج ایکسین  پبلک ہیلتھ انجینیئر احسن بشیر نے واٹر سپلائی اسکیم گنداخہ کے تالابوں میں پانی کو اسٹور کرنے کے لئے بھاری مشینری سے واٹر کورس کی صفائی کا آغاز کر دیا ھے

 

تاکہ کیرتھر کینال کی زیلی شاخ سے آنے والا پانی بغیر کسی رکاوٹ کے تالابوں تک پہنچ سکے شہریوں کی پانی کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے پچھلے دنوں ڈپٹی کمشنر اوستامحمد جلیل احمد کی زیر صدارت مئیر استامحمد مظفر خان جمالی و شہر کے معززین اور زمینداروں  نے شرکت کی تھی جس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ پہلے تالابوں کو بھرنے دیا جائے جس کے تحت ایکسین پی ایچ ای کو ہدایت دی گئی کہ وہ اوستا محمد کی فیز ون فیز ٹو کے واٹر سپلائی اسکیموں کے تالابوں میں پانی اسٹور کرنے کے بعد پھر تحصیل گنداخہ کی واٹر سپلائی اسکیم  میں پینے کے صاف پانی کو اسٹور کریں جس پر ایکسین پی ایچ ای نے دی گئی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے  بھاری مشینری کے ذریعے واٹر سپلائی اسکیم فیز ون کے تالابوں کو بھرنے کے بعد واٹر سپلائی اسکیم فیز ٹو کے واٹر کورسز کی صفائی ستھرائی کا اپنی نگرانی میں آغاز کر دیا

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

تاکہ ان مختصر دنوں کے اندر اندر تمام تالابوں کو مکمل طور پر بھر کر  عوام کو پانی کی ترسیل شروع کر دی جائے جس پر ایکسین پی ایچ ای احسن بشیر نے کہا کہ دیئے گئے ٹائم  فریم میں تالابوں میں پانی کو اسٹور کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جو الحمدللہ اوستامحمد کی دونوں واٹر سپلائی اسکیم کے تالابوں کو بھرنے کے بعد شہریوں کو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے اب تحصیل گنداخہ کی واٹر سپلائی اسکیم کے تالابوں کو بھرنے کے لئے زیلی شاخ سے آنے والے واٹر کورسز کی صفائی ستھرائی کا آغاز کر دیا ھے

 

جو جلد ہی مکمل کر کے  گنداخہ کی عوام کو پانی کی ترسیل شروع کر دی جائے گی اس سلسلے میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے یہ پانی کی کمی کا سامنا ایریگیشن کی جانب سے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پیش آیا ہے اب جبکہ پانی کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوا ہے تو ہم نے بھی تالابوں میں پانی اسٹور کرنے کا کام  شروع کیا ہے اور جلد ہی  پانی کی سپلائی شروع کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت سردارزادہ فیصل خان جمالی کی ہدایت و ذاتی دلچسپی سے تالابوں میں پانی اسٹور کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.