سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں محکمہ ثقافت و سیاحت و آثار قدیمہ حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا
کوئٹہ10اگست:سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں محکمہ ثقافت و سیاحت و آثار قدیمہ حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا
جس میں ملک بھر کے معروف شاعروں نے شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کہا کہ آج کے اس اضطراب بھرے دور میں اس طرح کی شاندار ادبی تقریبات کا انعقاد ناگزیر ہوچکا ہے کیونکہ نئی نسلوں کی اخلاقی تربیت کیساتھ علمی تربیت وقت کی ایک اہم ضرور ہے تاکہ معاشرے میں کھلاڑیوں اور فنکاروں سمیت اہل علم افراد کا بھی اضافہ ہوسکے
انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کو اسی عمر میں اپنی صلاحتیوں کے جوہر دیکھنا شروع کردینا چاہیے تاکہ دور حاضر میں ملکی ترقی, امن اور معاشی استحکام کیلئے وہ اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرسکیں تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے ملک کے دیگر حصوں سے آئے ہوئے مہمانوں کا اور حکومت بلوچستان کا پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا جبکہ وائس چانسلر کو پروگرام منتظمین کی جانب سے یادگار شیلڈ بھی پیش کی گئی.