ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی صدارت اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں کوئٹہ شہر میں نانبائیوں اور قصائیوں کے خلاف کاروائیاں شروع ہوگئیں

0

کوئٹہ 10 اگست۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی صدارت اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں کوئٹہ شہر میں نانبائیوں اور قصائیوں کے خلاف کاروائیاں شروع ہوگئیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے تندوروں اور قصائیوں کے خلاف کاروائیاں کیں۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

اس دوران سرکاری نرخنامے اور پرائس لسٹ کے خلاف ورزی کرنے پر 38 تندور اور قصاب خانے سیل کردیے۔ جبکہ 18 نانبائیاں اور قصائیوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیے۔ اس دوران متعدد دکانداروں کو جرمانے بھی کیے۔یہ کاروائیاں سریاب مل سریاب لنک روڈ برما ہوٹل ایریا کچلاک بلیلی چشمہ اچوزئی سمنگلی روڈ سرکی روڈ جوائنٹ روڈ کاسی روڈ سپنی روڈ عالمو چوک سریاب روڈ پودگلی چوک پرنس روڈ میکانگی روڈ مسجد روڈ پر کی گئی۔کاروائیوں میں اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعون سپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ سپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ سپیشل مجسٹریٹ عبدالحمید بلوچ مجسٹریٹ حسیب سردار مجسٹریٹ خادم حسین مجسٹریٹ مطیع اللہ نے حصہ لیا۔

 

ضلع کوئٹہ میں روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے والے اور تجاوزات کے خلاف کاروائیاں ہوگی۔ اسکے ساتھ ٹیکس جمع نہ کرنے والے سائن بورڈ اور گوداموں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں ۔ ضلع کوئٹہ میں حکومتی رٹ قائم کریگے اور حکومتی رٹ کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ کسی بھی دکاندار اور تاجر کو عوام کو لوٹنے اور ناجائز منافع خوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.