ضلع لسبیلہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندات کی دوبارہ تعمیر کی ایمرجنسی بنیادوں پر ضرورت ہے

0

لسبیلہ10 اگست:ریلیف کمشنر بلوچستان/ ڈی جی پی ڈی ایم۔ اے جہانزیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلع لسبیلہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندات کی دوبارہ تعمیر کی ایمرجنسی بنیادوں پر ضرورت ہے ہماری کوشش ہوگی متاثرہ علاقوں میں بحالی کاموں کیلئے انتظامیہ کی معاونت کریں

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

ان خیلات کا ظہار انہوں نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے حلقہ انتخاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر انتظامی افیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب کاکڑ نے کہا کہ حفاظتی بندات ٹوٹنے کا نوٹس لینے کے فوری بعد ہنگامی بنیادوں پر سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کررہے ہیں دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بیلہ علی شاہ عباسی اور محکمہ ایریگیشن کے انجینئر ملک اشرف نے انہیں علاقے میں رابطہ سڑکوں کی بحالی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی ریلیف کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحصیل بیلہ کے موسانی گوٹھ کے لویانی نرگ ڈھورہ اورکاٹھوڑ کے کڈ ندی میں حفاظتی بندات ٹوٹنے سے تباہ کاریاں ہوئی ہیں

 

متاثرہ گوٹھوں میں جزوی طور پر رابطہ سڑکیں بحال کی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر اور علاقے سے منتخب ایم پی اے اورایم این اے مسلسل حلقے کے لوگوں سے رابطے میں ہیں ریلیف کمشنر بلوچستان نے سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا انہیں بتایا گیا کہ حفاظتی بندات سیلاب برد ہونیسے بڑے پیمانے پر زررعی فصلات کو نقصان پہنچا ہے موسانی گوٹھ کے لویانی ڈھورہ میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے کچے مکانات متاثر یوئے ہیں الحمدوللہ مقامی انتظامیہ نے بروقت لوگوں کو ریسکیو کیا اورانکی جانیں بچائیں ہیں ایس ای ایریگیشن گوادر سرکل راشد کریم لسبیلہ ویلفئیر ٹرسٹ سمیت دیگر فلاحی تنظیمیں ایدھی ویلفئیرفاؤنڈیشن کے سندھ بلوچستان کے انچارج بھی انتظامیہ کی معاونت کیلئے متحرکانہ کردار ادا کر رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے ریلیف کمشنر کو بتایا کہ ضلع بھر میں مون سون بارشوں سے ابتک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ طوفان بارشوں اور ہواؤں سے زمینداروں کے لاکھوں روپے مالیت کی سولر پلیٹ ناکارہ ہوگئیں ہیں.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.