محکمے آبپاشی کے زیر تحت بننے والے ڈیمز میں وافر مقدار میں پانی اسٹور کیا گیا ہے اللہتعالیٰ کی مہربانی ہے کے تمام ڈیمز جو خاران میں بنائے گئے ہے۔وہ محفوظ اور انٹیکٹ ہیں۔آج بمورخہ 8 اگست کوایس ای ایر یگیشن غلام سرور بنگلزئی بمراہ انجینئر سراج احمد انجینئر انعام اللہ مینگل انجینئر نجیب الرحمن کے ساتھ مختلف ڈیمز کا معائنہ کیا اور اس موقعے پر انہوں نے اپنے فیلڈ انجینئرز کو ہدایت جاری کی کے ضلع خاران میں بنے ہوئے تمام ڈیمز کی کھڑی نگرانی کرئے ا لل
کے فضل و کرم سے اس وقت ان ڈیموں میں تقریباً 6000 ایکڑ فیٹ پانی زخیرہ کیا گیا ہے اور مزید ان میں اتنی گنجائش اور بھی ہے محکمے ایر یگیشن کے وزیر آبپاشی کی اور سیکٹری آبپاشی کے ہدایت کے مطابق پورے رخشانی ڈویژن میں بنے ہوئے ڈیمز کا معائنہ کیا جارہا ہے
اس وقت تمام ڈیمز میں وافر مقدار میں پانی موجود ہیں اور اللّٰہ کی مہربانی سے تمام ڈیمز جو ہے اس وقت بالکل محفوظ ہیں اس کے علاؤہ ضلع خاران میں جو حال ہی میں بنے والے ڈیمز ہیں ان کا بھی معائنہ کیا گیا اور کام تیزی سے جاری ہے جس کیلئے انجینئر سراج احمد نے بریفنگ دی اور بریفننگ میں یہ بات کی ک اس سال کیلئے اس کے مختص شدہ رقم بہت کم ہیں اگر اس رفتار سے کام جاری رہا تو انشاء اللہ دسمبر کے آخر تک یہ اسکیم بھی مکمل ہو جاہیں گے جو کے خاران عوام کیلئے محکمہ آبپاشی کی طرف سے ایک تحفہ ہوگا اس کے علاؤہ ایس ای ایر یگیشن نے اپنے عملے کو ہدایت کی کے ضلع خاران میں جہاں پہ بھی سوٹیبل لوکیشنز ہے
ان کا فوراً سروے کر کے محکمے آبپاشی کے حکامِ بالا کو بھیج دیں تاکہ ضلع میں شدید پانی کی کمی کو دور کیا جا سکے ان ڈیم سے نہ صرف محکمہ آبپاشی بلکہ ایگریکلچر کے علاؤہ پینے کے پانی کا انتظام کیا جارہا ہے اس کے ساتھ انہوں نے اپنے عملے کو یہ بھی ہدایت کی کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ساتھ رابطہ کر کے لوگوں کو پانی کے سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔