کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 370 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 371 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 533، سندھ میں ایک لاکھ 31 ہزار 404، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 823، بلوچستان میں 13 ہزار 282، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 131، اسلام آباد میں 15 ہزار 832 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 366 کیسز رپورٹ ہوئے۔