موٹروے زیادتی کیس؛ متنازع بیان پر سی سی پی او لاہور طلب

قائمہ کمیٹی نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کو موٹروے زیادتی کیس میں متنازع بیان پر طلب کرلیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا ریاض فتیانہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے موٹروے پر زیادتی واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شدید مذمت کی اور ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

کمیٹی نے سیکرٹری کمیونیکیشن، آئی جی موٹر وے پولیس اور سی سی او پی لاہور کو آئندہ اجلاس میں طلب بھی کرلیا۔ چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی شرم ناک ہے، موٹر وے مارچ میں کھول دی گئی لیکن ابھی تک موٹر وے پولیس تعینات کیوں نہیں ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.