اقلیتوں کا ایک اور مطالبہ ۔۔۔۔!
پاکستان مینارٹیز کونسل کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حل کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
کوئٹہ : ویب رپورٹر
تصویر : عدنان بھٹی
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ملک خداداد پاکستان میں بسنے والی اقلیتی بے شمار مسائل سے دوچار ہیں اور آج اقلیتی کسمپرسی کی زندگی گزانے پر مجبور ہیں ان بڑھتے ہوئے مسائل کی یوں تو کئی وجوہات ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ پچھے کئی سالوں سے ہمیں قومی دھارے میں شامل کرکے یعنی ہمیں مخلوط طرز انتخاب سسٹم ڈے دیکر اقلیتوں کا سیاسی قتل کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں میں یبٹھے نمائندے انتہائی قومی سوچ و فکر رکھنے کے باوجود بے بسی کی تصویر بنے نظر آتے ہیں اس بے بسی اور لاچارگی کی سب سے بڑی وجہ ہمارا لیکٹرک سسٹم ہے مخلوط طرز انتخاب سے پیدا ہونیوالی صورتحال نے اقلیتوں کو بے چینی‘بے بسی اور احساس کمتری میں مبتلا کردیا ے عوامی اور نمائندوں کے درمیان خلا پیدا ہوگیا ہے۔
کیونکہ ہمارے بغیر الیکشن سلیکٹ کیے نمائندے عوامی مسائل پر توجہ نہیں دیتے ‘ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بسنے والی تمام مذہبی اقلیتوں کو دوہرے ووٹ کا حق دیا جائے۔
پاکستان بھر میں ہماری آبادی کے لحاظ سے حلقہ بندیاں کی جائیں ‘قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں کا اضافہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ ہمارے ان تین نقاط پر فوری طور پر قانون سازی کرکے عملدرآمد کرایا جائے۔