کرینہ کپور کی جیکٹ کی قیمت کے سوشل میڈیا پر چرچے ۔
ویب ڈیسک
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی تصویر آجکل سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ نیلے رنگ کی جیکٹ زیب تن کئے نظر آرہی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے نامور کمپنی کی جیکٹ زیب تن کی ہوئی تھی جس کی قیمت 1295 ڈالر یعنی تقریبا پاکستانی روپے کے حساب سے 1 لاکھ 36 ہزار 250 روپے کے قریب بنتی ہیں۔