اغوا ءکا ڈراما: خاتون نے اپنے محبوب کے ساتھ رومانوی ویک اینڈ گزارا 

فرانس کی عدالت نے اغواء کا ڈرامہ کرنے والی خاتون کو 6ماہ قید کی معطل سزا سنادی 

ویب ڈیسک 

فرانس میں ایک خاتون کو اپنے ہی اغوا ہونے کا ڈراما کرنے کے جرم میں عدالت نے 6ماہ قید کی معطل سزا سنائی ہے۔

اس خاتون کا یہ سب کرنے کا مقصد اپنے محبوب کے ساتھ وقت گزارنا تھا۔

25 سالہ سینڈی گائی لارڈ انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ کی ایک کارکن ہیں اور عدالتی کارروائی میں بتایا گیا کہ ان کے اغوا کے جعلی واقعے کے باعث ایک ہیلی کاپٹر سمیت 50 فوجی انھیں ڈھونڈنے کے لیے حرکت میں آ گئے تھے۔

سینڈی گائی لارڈ پہلے ہی اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں اور اپنے بوئے فرینڈ کے ساتھ رہتی ہیں تاہم یہ منصوبہ انھوں نے ایک تیسرے شخص کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے بنایا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

عدالت نے ان پر 5000یورو کا جرمانہ عائد کیا اورانھیں ماہرِ نفسیات سے مدد حاصل کرنے کا حکم دیا۔

سینڈی گائی لارڈ کے بوائے فرینڈ نے جولائی میں پولیس کو اس وقت اطلاع دی جب سینڈی نے اپنے بوائے فرینڈ کو ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا اور کہا کہ انھیں ایک کالی کار کی ڈگی میں بند کر کے کہیں لے جایا جا رہا ہے۔

حکام نے ان کی تلاش 24 گھنٹوں تک جاری رکھی۔ تاہم ان کے بعد وہ خود ہی واپس منظر عام پر یہ کہتی ہوئی آگئیں کہ ان کے اغوا کاروں نے انھیں بس ایسے ہی جانے دیا۔

اس موقعے پر ان پر ذہنی دباؤ کے کوئی اثرات نہیں تھے۔بعد میں انھوں نے جب اپنی کہانی سنائی تو اس میں بھی متعدد بار تضاد پایا گیا جس کے بعد حکام کو شک ہوا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہیں۔

جب پولیس نے ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی تو انھوں نے اعتراف کیا کہ یہ سارا ڈراما انھوں نے اپنے ایک اور محبوب کے ساتھ رومانوی ویک اینڈ گزارنے کیلئے کیا۔انھوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے نئے ساتھی اس ڈرامے میں ملوث نہیں تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.