میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر شاہ جہاں پانیزئی نے ہسپتال میں سب اچھا ہے ۔۔۔ کا بیان دے ڈالا
دوسری جانب مریضوں اور تیمار داروں نے ’’ بلوچستان 24‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے شکایات کے انبار لگا دئیے ۔
کوئٹہ : ویب رپورٹر
ایم ایس سول ہسپتال نے کہا ہے کہ صفائی کی صورتحال بہتر کر دی گئی۔تمام وارڈوں میں صفائی کا عملہ ہر وقت موجود رہتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہسپتال میں صفائی پر توجہ دی جائے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف الرٹ ہیں۔ اس وقت سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ کے تمام ڈاکٹرزاو پی ڈی اوروارڈز میں اپنے مقررہ وقت پر آکر مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔
فراہم کی جاسکیں۔
اس وقت سول ہسپتال کوئٹہ میں نیورو سرجری آپریشن تھیٹر،آرتھو آپریشن تھیٹر، پیڈز (نو زائیدہ بچوں کی سر جری) آپریشن تھیٹر، ای۔این۔ٹی آپریشن تھیٹر،گائنی (زچہ و بچہ) آپریشن تھیٹر،ایمرجنسی آپریشن تھیٹر،کارڈیک سرجری آپریشن تھیٹر مکمل طور پر فعال ہیں اور ان سب آپریشن تھیٹرز میں ڈاکٹرز و دیگر عملہ دن رات مریضوں کی دیکھ بھال اور مختلف نوعیت کے آپریشن میں مصروف رہتے ہیں۔
دوسری جانب مریضوں اور تیمار داروں نے ’’ بلوچستان 24‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے شکایات کے انبار لگا دئیے ۔
مریضوں کے لواحقین نے بتایا کہ ہسپتال میں حکومت کی جانب سے فراہم کردی مفت ادویات کی عدم فراہمی سے بڑا مسئلہ ہے کیا ایم ایس کو یہ مسئلہ نظر نہیں آتا ۔
انہوں نے کہا کہ ایک سرنج سے لے کر ہزاروں روپے کی ادویات باہربازار سے خریدنی پڑ رہی ہے انہوں نے الزام عائد کیا ہے ہسپتال میں سرکاری ادویات کو اس لیے غائب کیا گیا ہے کیونکہ ڈاکٹروں اور دیگر عملے کا میڈیکل اسٹور مالکان سے معائدہ ہے جس سے ڈاکٹروں اور عملے کو فائدہ ملتا ہے ۔
انہوں نے ایم ایس سول ہسپتال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آنکھوں سے سب اچھا ہے کہ پٹی اتار کر مریضوں کا بلا کریں ۔