قیدی جیل کی چھت پر

ویب ڈیسک
ڈیرہ مراد جمالی :
ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مرادجمالی میں قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے نا مناسب رویے کے خلاف احتجاجاً بارکوں سے نکل کرجیل کی چھت پر چڑھ گئے

قیدیوںنے احتجاجی مظاہرہ کرکے سخت نعرے بازی کی اورقیدیوںنے اپنے سامان کو بھی آگ لگائی

جیل انتظامیہ کا رویہ ہمارے ساتھ ظالمانہ ہے غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کے ساتھ ہمارے آنے والے ملاقاتیوں سے بھاری رقم بٹوررہے ہیںقیدیوں کا الزام

سامان کو بھی غائب کیا جا رہا ہے اورجیل میں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی زیادتی اورناانصافی کی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919

طبی سہولیات کی بھی فقدان ہے جیل وارڈرز کی جانب سے ہمیں بے جاتنگ کیا جارہا ہے

جیل انتظامیہ کی ذیادتیوں اورظلم سے تنگ آکر ہم احتجاج کرنے پر مجبورہوگئے
انہوںنے صوبائی وزیر داخلہ اورآئی جی جیل خانہ جات سے مطالبہ کیاہے کہ جیل انتظامیہ کی مبینہ نارواسلوک کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

ڈسٹر کٹ پولیس کی بھاری نفری جیل پہنچ گئی جہاں جیل انتظامیہ نے قیدیوں سے مذاکرات کیئے اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے جائز مطالبات کو حل کر لیا جائے گا

یقین دہانی کے بعد قیدیوں نے اپنا احتجاج ختم کرکے واپس اپنے بارکوں میں چلے گئے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.