روٹی کی قیمت وہی وزن کم کرنے پر تندور کھل گئے

ویب ڈیسک

کوئٹہ میں دو روز سے جاری تندور مالکان کےہڑتال کے بعد آج  ضلعی انتظامیہ اور تندرو مالکان کے درمیان مذاکرات  ہوئے جس میں قیمت اور وزن کاتعین کیا گیا

مزاکرات تندور مالکان ایسوسی ایشن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے درمیان ہوئے

مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے روٹی کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ  وزن میں 40گرام کمی کردی گئی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق روٹی کی قیمت میں اضافہ پرائس کنٹرول کمیٹی ہی کرسکے گی

ثاقب کاکڑ  نے بتایا کہ روٹی کا وزن میں 40گرام کمی عارضی بنیادوں پر کیا گیا ہے

انہوں نےکہا کہ  آٹے کا بحران ختم ہوتے ہی روٹی کا وزن320گرام کیا جائیگا،

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں