…ریاض
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی وزارت برائے ثقافت کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ‘سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی سعودیہ میں کمرشل سینما کھولنے کی اجازت ہوگی اور حکومت لائسنس کے اجزاء کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہی ہے۔
سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سینما گھروں پر لگی 35 برس پرانی پابندی اٹھاتے ہوئے کمرشل سینما کھولنے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل سعودی دارالحکومت میں فلم شو منعقد ہوا تھا جسے شہریوں نے ‘تازہ ہوا کا جھونکا’ قرار دیا تھا۔
سعودی عرب نے 1980 میں سینما کو مذہبی اور ثقافتی رویے کے منفی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی تھی۔
سعودی وزیر برائے ثقافت و اطلاعات عواد بن صالح العوّاد کا کہنا تھا کہ مذکورہ فیصلہ ثقافتی معیشت کے لیے کلیدی ہے۔