وزیراعلیٰ بلوچستان کاانتخاب آج ہوگا

مسلم لیگ (ق) کے میرعبدالقدوس بزنجو ‘ پشتونخوامیپ کے سید لیاقت آغا اور عبدالرحیم زیارتوال نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ن لیگ کے مزید چھ ارکان اسمبلی نے قدوس بزنجو کی حمایت کردی

کوئٹہ  

بلوچستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے پولنگ آج صبح 10 بجے بلوچستان اسمبلی میں ہوگی قائد ایوان کے لئے3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی اور اسپیکرراحیلہ درانی نے تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ان میں مسلم لیگ (ق) کے میرعبدالقدوس بزنجو ‘ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سید لیاقت آغا اور عبدالرحیم زیارتوال نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی

میر عبدالقدوس بزنجو کو مسلم لیگ (ن) اور متحدہ اپوزیشن کی حمایت حاصل ہے جبکہ نیشنل پارٹی نے نئے قائدایوان کے لئے ہونے والے انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ پشتونخوامیپ کو صرف اپنے ارکان کی حمایت حاصل ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے لئے پولنگ آج صبح ساڑھے گیارہ  بجے بلوچستان اسمبلی میں ہوگی جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919

نامزد وزیراعلیٰ کے لئے مسلم لیگ (ق) کی جانب سے میرعبدالقدوس بزنجو جبکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی سے سید لیاقت آغا اور عبدالرحیم زیارتوال منتخب ہوئے مسلم لیگ (ن) کے منحرف ارکان اور مسلم لیگ (ق) نے 65 رکنی ایوان میں 5 ارکان رکھنے والے مسلم لیگ (ق) کے میر عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدوار نامزد کردیا اپوزیشن جماعتوں جے یو آئی ‘ بی این پی مینگل ‘ عوامی نیشنل پارٹی اور بی این پی عوامی نے بھی میر عبدالقدوس بزنجو کی حمایت کا اعلان کردیا

جبکہ نیشنل پارٹی نے نئے قائد ایوان کے انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ پشتونخوامیپ نے جمہوری نظام کو چلانے کے لئے پشتونخوامیپ کی جانب سے سید لیاقت آغا اور عبدالرحیم زیارتوال کو وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کردیا اور آج بلوچستان اسمبلی میں پولنگ صبح 10 بجے سہ پہر تک جاری رہے گی

دریں اثناء نواب ثناء اللہ زہری کے استعفے کے بعد خالی ہونیوالی وزیراعلیٰ بلوچستان کی نشست پر پولنگ آج ہوگی جس میں سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کردیئے گئے کاغذات نامزدگی کے بعد تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی گئی اور اسپیکرراحیلہ حمیددرانی نے تینوں امیدواروں کی کاغذات نامزدگی منظور کرلی

جبکہ مسلم لیگ(ن) 6 اراکین اسمبلی نے بھی مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے میر عبدالقدوس بزنجو کی حمایت کا اعلان کر دیا اور مسلم لیگ(ن) کے اراکین کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ عبدالقدوس بزنجو نئے جذبے کے ساتھ وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز ہو کر بہتر اندازمیں بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کریں گے اس موقع پر نامزد وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میں اپنے سینئر ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے وزارت اعلیٰ کے لئے نامزد کیا اور امید ہے کہ آئندہ بھی ہمارے سینئر ساتھی تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کسی ذاتی رنجش کی بناء پر نئی لائی گئی بلکہ ساتھیوں کی نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے لائی گئی انہوں نے کہا کہ آج بھی وہ ہمارے لئے وہ اتنے قابل احترام ہیں جتنے وہ پہلے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ آئینی مدت پوری کریں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.