قائمقام اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر۔۔۔!

نامزد وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو ساڑھے 4 سال کے دوران قائمقام گورنر ‘قائمقام اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بھی رہے صوبہ کی تاریخ میں یہ اعزاز میرعبدالقدوس بزنجو کے علاوہ کسی کو حاصل نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی اور نامزدوزیراعلیٰ 4 سال کے دوران دومرتبہ قائمقام گورنر ‘ قائمقام اسپیکر اور ڈھائی سال تک ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر فائز رہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

تاہم اختلافات کے باعث ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ چھوڑ دیا اور ڈیڑھ سال تک بلوچستان اسمبلی بغیر ڈپٹی اسپیکر کے چلتی رہی میرعبدالقدوس بزنجو بلوچستان کی تاریخ میں واحد رکن صوبائی اسمبلی ہیں جو کہ گورنر ‘ اسپیکر ‘ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر رہے اور امکان ہے کہ وہ پانچ ماہ تک وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز رہیں گے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.