ن اور ق لیگ والے مذاکرات نہیں میڑھ لیکر آئے تھے ،رحیم زیاتوال

ہم قائد ایوان کا الیکشن ضرور لڑیں گے،(ن) لیگ اور(ق )لیگ والے میڑھ لے کرآئے تھے کہ ہمارے امیدوار کے حق میں دستبردارہوجائیں،عبدالرحیم زیارت و ال

کوئٹہ 
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈرعبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ ہم قائد ایوان کا الیکشن ضرور لڑیں گے، ن لیگ اور ق لیگ والے میڑھ لے کرآئے تھے کہ ہمارے امیدوار کے حق میں دستبردارہوجائیں ہم نے ان سے کہاہے کہ ہماری صرف ایک شرط ہے کہ ہمیں اسمبلی توڑنے کا نہ کہیں تو ہم ساتھ چلنے کو تیار ہیں سب کومعلوم ہے کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ سینٹ کے الیکشن سے قبل اسمبلیاں ٹوٹ جائیں گی،
یہ غیر جمہوری عمل ہے سب کچھ صحیح چلنے کے باوجوداپنے ہی وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانا جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعدمیڈیا سے بات چیت کے دوران کیا
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938
عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ یہ لوگ ہمارے پاس مذاکرات کیلئے نہیں بلکہ میڑھ لے کر آئے تھے کہ قائد ایوان کیلئے ہمارے امیدوارکے حق میں دستبردار ہوجائیں ہم نے ان سے کہاکہ ہم بھی آپ سے ووٹ مانگ رہے ہیں اور ہم نے ان کے سامنے صرف ایک شرط رکھی ہے کہ کہیں آپ ہمیں اسمبلی توڑنے کا نہ کہہ دیں تو ہم ساتھ چلنے کو تیار ہیں جب تک اسمبلیاں ٹوٹنے کی بات ہے
سب کو معلوم ہے کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ سینٹ کے الیکشن سے قبل اسمبلیاں ٹوٹ جائیں گی اسمبلیاں کیوں توڑی جارہی ہیں کہ فلاح کی سینٹ میں اکثریت ہے کیا اکثریت والے پاکستانی نہیں ہیں ہم کہتے ہیں کہ جمہوریت کو جمہوری طریقے سے چلتے رہنا چاہیے ہم کسی ایسے راستے پر نہیں جاسکتے جہاں جمہوریت کی بساط لپیٹی جارہی ہو ہمارے ساتھ ساری زندگی جو کچھ ہوتا رہاہے وہ اس لئے کہ ہم نے ساری زندگی قوموں کے حقوق پارلیمنٹ کی بالادستی آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کی ہے
عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ آج کی جو صورتحال ہے کہ ایک پارٹی کے لوگ اپنے ہی وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئے جو جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے سب کچھ ٹھیک تھا 2013ء میں امن وامان کی صورتحال یہ تھی کہ کوئٹہ شہر سرشام ہی بند ہوجاتاتھا شاہراہیں غیر محفوظ تھیں آج سب بہتر انداز سے چل رہاتھا کہ تحریک عدم اعتماد لائی گئی۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.