مانیٹرنگ ڈیسک
وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر
نے 23جنوری کومنی بجٹ لانے کااعلان کردیا
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ ٹیکسز میں تبدیلی کا فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوگا
حکومت نے ایف بی آر کے ایس آر او کا اختیار ختم کردیا ہے اب جواب دینے میں وقت نہیں لگے گا
سرمایہ کاری ہوگی تو معیشت بڑھے گی منی بجٹ میں ٹیکس کی پیچیدگیاں ختم کی جائینگی 21ویں صدی میں نجی شعبہ ہی معیشت چلائے گا
چیک اینڈ بیلنس ہونا اچھی چیز ہے ،پاکستان کی معیشت کا دل کراچی ہے ۔کاروبار میںآ سانی کیلئے ہر ماہ وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس ہوتا ہے
پاکستان کاتجارتی خسارہ گزشتہ سال خطرناک حد تک بڑھ چکا تھا تحریک انصاف کے منشور میں کاروبار کیلئے آسانیاں پید اکرنا شامل ہے
ہمیں علم ہے ماضی میں قلم ایک جنبش سے کیا کام کیا گیا ہے پاکستان میں سیونگ کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے سرمایہ کاری کا رجحان بہت حد تک کم ہوچکا ہے