سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز گوادر پہنچ گئے

0

ویب ڈیسک

گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آج معاہدہ ہوگا

سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز کاایئرپورٹ پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور اور وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی اور صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے مہمانوں کا استقبال کیا

اسکول کے بچوں نے سعودی مہمانوں کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

ذرائع کے مطابق آئل ریفائنری پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی پاک عرب ریفائنری (پارکو) ڈھائی لاکھ بیرل یومیہ کے خلیفہ ریفائنری پروجیکٹ پر بھی کام کررہا ہے

اس وقت پارکو پاکستان میں کام کرنے والی سب سے بڑی ریفائنری ہے جس کی استعداد ایک لاکھ بیرل یومیہ ہے

پاکستان میں تمام ریفائنریوں کی مجموعی استعداد 3 لاکھ بیرل یومیہ ہے۔ کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کیلیے ایک جیسے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

سعودی وفد گوادر پورٹ کا دورہ بھی کریگا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.