رپورٹ ندیم خان
کوئٹہ میں ایک ہیوی گاڑی کی جانب سے جناح روڈ درختوں کو نقصان پہنچایا گیا جس کی ویڈیو بلوچستان 24ویب سائٹ پر نشر ہوئی اورخوش قسمتی سے ر اسی وقت ڈائریکٹر جنرل ماحولیات بلوچستا ن کیپٹن ( ر) طارق زہری نے اس کا نوٹس لیا
رات گئے ڈائریکٹر جنرل ماحولیات ان کی ٹیم نے ملوث ڈرائیور کو گرفتار کرانے میں اہم کردار ادا کیا
اس سلسلے میں بلوچستان 24سے بات چیت کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور نے کہا کہ وہ جناح روڈ پر ون وے میں اس لیے داخل ہوا کہ گاڑی کھڑی تھیں اورراستہ بند تھا جس کی وجہ سے اپنے اس عمل پر شرمندہ بھی ہے
اس سے قبل ڈی جی ماحولیات کی ہدایت پر پولیس اورمحکمہ ماحولیات کے انسپکٹرعصمت خان نے جناح روڈ پر موقع کا جائزہ لیا اورمتعلقہ ڈرائیور پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا
اورپولیس نے ڈرائیور کو رہا ۔ڈائریکٹر جنرل ماحولیات اور عام شہریوں نے اس خبر کی اشاعت پر بلوچستان 24کا شکریہ ادا کیا ہے