نیوزی لینڈ مضبوط ٹیم،ہماری صلاحیت ایسی نہیں،مصباح کی وضاحتیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور  قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ بطور کوچ میرے اور ٹیم کیلئے شکست مایوس کن ہے ، کرکٹ مسائل پر بات کرنا اور سمجھنا ضروری ہے ، ٹیم اور مینجمنٹ کی محنت اور کوشش میں کمی نہیں تھی، نیوزی لینڈ مضبوط ٹیم ہے ، اس کا حالیہ ریکارڈ بھی اچھا ہے ، ہماری صلاحیت ایسی نہیں ہے ، قرنطینہ کی وجہ سے کمروں تک محدود رہنے کی وجہ سے مسائل بھی ہوئے ۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنا مایوس کن ہے ، کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثرہوئی، کھلاڑیوں میں انجریز بڑھ رہی ہیں یہ سب موجودہ حالات کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا بطور کوچ میرے لئے اور پوری ٹیم کے لئے شکست مایوس کن ہے ۔ میں کسی قسم کا بہانہ نہیں بناؤں گا بلکہ شکست کو تسلیم کرتا ہوں، شکست کی وجوہات کو سمجھنا بہت اہم ہے ۔ کھلاڑیوں نے دستیاب وسائل اور حالات میں سخت محنت کی۔مصباح نے کہا دوران سیریز قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا۔ پچھلے اڑھائی برس سے نیوزی لینڈ ٹیم بہت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے ۔ چاہوں گا کہ لوگ موجودہ صورت حال کو سمجھیں۔چھلانگین مارنے سے کچھ نہیں ہوتا، دورہ نیوزی لینڈ میں بہت سی مثبت چیزیں ہیں۔ نیوزی لینڈ اس وقت دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے ۔محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ محمد عامر کی اپنی رائے ہے ۔ جب عامر کی واپسی ہوئی میں کپتان تھا ہر چیز کو ایک طرف رکھ کر سپورٹ کیا۔ عامر کو میں نے مکمل سپورٹ کیا۔ انجری سے واپسی پر عامر کی پرفارمنس اتنی بہتر نہیں تھی۔ انگلینڈ سیریز کے دوران عامر سے بات کی تھی، جب نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم کا اعلان ہوا عامر کی فارم اچھی نہیں تھی۔ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ضرور ہے ۔ کرکٹ کے حقائق کومدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے ۔نیوزی لینڈ میں شرمناک شکست کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹھارہ انیس دن ہم نے کمروں میں گزارے ٹریننگ نہیں کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کہے گی میں بہانے کر رہا ہوں تاہم حقیقتا 18،19 دن ٹریننگ نہ کریں تو فرق پڑتا ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: